5454 1 scaled

وزیر اعلی کا تعلیمی اور طبی اداروں کے لئے تعمیر شدہ عمارتوں کی حوالگی میں پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم اور مواصلات و تعمیرات کے وزرا اور انتظامی سیکریٹریز کی شرکتکی ۔وزیر اعلی کا تعلیمی اور طبی اداروں کے لئے تعمیر شدہ عمارتوں کی حوالگی میں پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار ۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ایک مہینے کے اندر ان تمام عمارتوں کی ہینڈنگ ٹیکنگ اور کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو فوری طور پر ان تمام عمارتوں میں کمی خامیوں کو مکمل کرے، ایک مہینے کے اندر اندر یہ تمام عمارتیں متعلقہ محکموں کو حوالے کئے جائیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ان عمارتوں کی حوالگی کے ساتھ ساتھ ان میں عملے کی تعیناتی اور سامان کی فراہمی پر بیک وقت کام شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹھیک ایک مہینے بعد پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ اجلاس بلایا جائے، پیشرفت تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلی نے محکمہ خزانہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صحت کے لئے نئی اسامیوں کی ایس این ایز کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری دی جائے، تعلیمی اور طبی اداروں کے لئے تکمیل شدہ عمارتوں کو بلا تاخیر فنکشنل بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں معمولی تاخیر بھی برداشت نہیں، جس مقصد کے لئے عوام کا پیسہ خرچ کیا گیا ہے اس کے ثمرات بلا تاخیر عوام کو پہنچنی چاہئے۔ اس میں تاخیر کے ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ کورونا وبا کی مشکل صورتحال کے باوجود کار کردگی دیکھانی ہے،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی