8 3 scaled

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں سہولیات کی عدم موجودگی پر سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہر ہ

چترال(نمائندہ مشرق نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال چترال میں ڈیالیس مشین کی سہولت نہ ہونے پرجماعت اسلامی،پاکستان پیپلزپارٹی اوردیگرسیاسی جماعتوں کے کارکنوں ڈی ایچ کیوہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیربہبودآبادی سلیم خان،جے آئی یوتھ کے صدروجہہ الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال چترال میں ڈیالیسز مشین گزشتہ سال اگست سے خراب ہونے کی بنا پر گردے کے مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے ۔جنہیں گردوں کی صفائی کے لئے پشاور کا سفر کرنا پڑتا ہے ۔جس میں چارلاکھ روپے کا خرچ آنے کی وجہ سے کئی نادار مریض بغیر علاج کے ایڑیاں رگڑ رگڑ کے جان دے دی اور کئی قابل رحم حالت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی اقدامات کا دعویدار ہے تو دوسری طرف عملی میدان میں صورت حال ناگفتہ بہہ ہے ۔جس کا اندازہ ضلعے میں گردوں کے مریضوں کے لئے واحد سہولت کی ایک سال سے مسلسل خرابی ہے ۔جس کے لئے حکومت کے پاس چار لاکھ روپے کی حقیر رقم بھی نہیں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایک ہفتے کے اندرڈیالیس مشین درست نہیں کیاتوعوام سٹرکوں پرآئیں گے جس کی تمام ترذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس