Muhammad Waseem MTK Global

پاکستانی باکسر محمد وسیم رِنگ میں اترنے کے خواہشمند

ویب ڈیسک :پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں دوبارہ ایکشن میں آنے کا پلان بنا لیا، انہوں نے ستمبر میں رِنگ میں اترنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔باکسر محمد وسیم نے کہا کہ 28 مارچ کو فائٹ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی، ان دنوں گھر پر ہی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ ہے، پروموٹر ستمبر میں دوبارہ انٹرنیشل فائٹ کی تیاریاں کررہے ۔باکسر محمد وسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دعا ہے حالات بہتر ہوں اور جلد مکمل طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوں۔