Arshad Malik

ایئرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے،وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، ملکی سیاسی،معاشی اور کورونا صورتحال پرغور.

وفاقی کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈے پرغور، ایئرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری.

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر غور

ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے،،ایئرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو ایئرفورس سے ریٹائر ہو جائیں گے،ارشد ملک کو 3سال کیلئے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقررکیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملے پر بریفنگ، بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اورمشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا.

ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیزایکٹ 2017 میں ترمیم موخر.