0011

آقوام بالش خیل و ابراہیم زئی کے مطالبات کیلئے احتجاجی ریلی،وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے تنازعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ضلع کرم : انتظامیہ بالش خیل تنازعہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،علاقے میتنازعات جانی و مالی نقصان کا سبب بن رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ مقامی تنازعات کا نوٹس لیں.

ضلع کرم کے اقوام بالش خیل و ابراہیم زئی نے مطالبات کیلئے تقریباََ 10کلومیٹر احتجاجی ریلی نکالی اور سمیر کے مقام پر احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں انہوں نے مقامی انتظامیہ و پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی،

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں پہلی بار مشترکہ مشاعرے کا انعقاد

الزام لگایا کہ گذشتہ ہفتے بالش خیل تنازعہ پر ایک درجن سے زائد آفراد مسلح جھڑپوں کی نذر ہونے کے باوجود بھی مقامی انتظامیہ و متعلقہ سرکاری اہلکاراس تنازعات کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں بلکہ ایف ائی آر میں بے گناہ لوگوں کو نامزد کیا ہے بالش خیل تنازعہ ایک شاملاتی رقبے کا تنازعہ ہے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں سو سالہ لینڈ ریکارڈ موجود ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے