1580984883

وزیر زادہ کا محلہ جوگن شاہ میں بھائی جوگا سنگھ گوردوارہ کا دورہ

پشاور: معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا شیخوپورہ حادثہ میں مرنے والے سکھ یاتریوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے حادثے میں مرنے والوں کی فیملیز کے لیے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مالی معاونت کا اعلان۔ فی فیملی کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ افسوسناک واقعے نے سب کوآزردہ کیا ہے, لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ پوری صوبائی حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے