0e8b725e55c2414cb7404885985ed318 18 4

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد جاں بحق

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران7 افراد جاں بحق۔ صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1045 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے445 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار 681 ہوگئی ۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 717 مریض صحت یاب ہوئے۔صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 17266 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ ،اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی10 ہزار171 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 497 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 1فرد کورونا سے جاں بحق ہوا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 214 افراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے