i support the council of islamic ideology 1464549054 7792

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے اسلام آباد مندر کے قیام لیے حکومتی فنڈ کے سوال پر معاملہ کونسل کے شعبہ تحقیق کو بھجوا دیا

اسلام آباد :اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اسلام آباد مندر کے قیام لیے حکومتی فنڈ کے سوال پر معاملہ کونسل کے شعبہ تحقیق کو بھجوا دیا

اسلامی نظریاتی کونسل کے شعبہ تحقیق کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس سوال پر جلد از جلد اپنی رائے تشکیل دے ،ڈاکٹر قبلہ ایاز

رائے تشکیل دینے کے بعد معاملے کو کونسل کی اعلیٰ باڈی کے آئندہ اجلاس کے سامنے پیش کیا جائے گا

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلی سطح کا اجلاس ستمبر کے اوائل میں متوقع ہے

علماء اور دینی طبقات کے ماہرین سے درخواست کی ہے کہ وہ اب اس اہم قومی اور دینی مسئلے پر احتجاج کی بجائے کونسل کی رہنمائی کریں۔ڈاکٹر قبلہ ایاز

وفاقی وزارت مذہبی امور نے مجوزہ اسلام آباد مندر کے قیام لیے حکومتی فنڈ کے سوال پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی تھی

اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا حکومت سرکاری فنڈ سے غیر مسلموں کی عبادت گاہ تعمیر کر سکتی ہے یا نہیں؟

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے