1000x 1

سعودی دولت فنڈ 2020ء میں مزید 300 ملازمین تعینات کرے گا

سعودی عرب کے جنرل انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سال 2020ء میں دولت فنڈ میں مزید 300 افراد کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔

انویسٹمنٹ فنڈ کو توقع ہے کہ رواں سال اس کے ملازمین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ رواں سال سعودی عرب کا انویسٹ منٹ فنڈ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

سعودی عرب کے دولت فنڈ کے شعبہ کمپینیز انویسمنٹ کے سربراہ علی رضا الزیمی نے بتایا کہ آغاز میں دولت فنڈ کے ملازمین کی تعداد چالیس تھی جو بڑھ کر 700 تک جا پہنچی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ رواں سال اس کےملازمین کی تعداد میں مزید 300 افراد کا اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

قبل ازیں انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے 2020ء میں سرمایہ کاری کا حجم چار ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایک پریس کانفرنس میں‌ مسٹر الزیمی کا کہنا تھا کہ سعودی دولت فنڈ اپنے اہداف کے حصول کے لیے درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔