Trump G20 89295 16ba3691256 medium

روس کی سعودی عرب کے ساتھ 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

روس کے سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے سعودی عرب اور روس کی سرمایہ کار کمپنیاں مشترکہ سرمایہ کاری کے معاملے پر بات چیت کر رہی ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں‌ ملکوں کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

روس اور سعودی سرمایہ کار کمپنیوں‌ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری پر مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف روس تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ‘اوپیک’ کے ارکان کے ساتھ عالمی منڈی میں تیل کے مشترکہ منصوبوں اور دیگر سرمایہ کاری منصوبوں‌ پر مذاکرات اور معاہدے کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

سعودی عرب اوپیک کے رکن ملک کی حیثیت سے روس سمیت دوسرے ممالک کوبھی تیل کی پیداوار میں کمی اور متبادل توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری پر قائل کرنے کے لیے کوشاں‌ ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا

روسی سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کا کہنا ہے یہ جلد ہی سعودی سرمایہ کار کمپنیوں کے عہدیدار ماسکو کا دورہ کریںگے۔ ماسکو میں روس اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری پر دوبارہ بات چیت ہوگی۔