WhatsApp Image 2020 07 08 at 4.37.08 PM

محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کیمطابق وانا کے 2 اور صحافی کرونا کا شکار ہوگئے

وانا وزیریستان :محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کیمطابق وانا کے 2 اور صحافی دین محمد احمد نور کرونا کا شکار ہوگئے ، دین محمد اور احمد اپنے گھروں میں کورنٹائن ہوگئے ہیں ، اس سے پہلے نیک محمد، معراج خالد عرفان اللہ احمد نور اور پریس کلب وانا کے ویٹر عبدالقادر میں کو رونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،
وانا میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے جو واضح ہورہاہے کہ یہاں کے لوگ کرونا سے اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کررہے ہیں ، ماسک سماجی فاصلے اور کرونا سے بچاؤ کیلئے علاقہ مکین اختیاط نہیں کررہے ہیں ، محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ بار بار ہدیات جاری کرتے ہیں کہ لوگ غیر ضروری رش نہ بنائیں ،

مزید پڑھیں:  عید پر 6لاکھ کے قریب سیاحوں کی خیبر پختونخوا آمد


مگر بازاروں گلیوں دفاتر دکانوں میں لوگ کرونا سے اختیاط نہیں کررہے ہیں جسکی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہاہے ، دوسری جانب کروناسے متاثرہ مریض شکایات کررہے ہیں کہ ہمارے لیئے ہسپتالوں گھروں میں تعاون نہیں کیاجارہاہے جو قابل مذمت ہے ، یادرہے کہ محکمہ صحت جنوبی وزیرستان دفترکیمطابق ابتک جنوبی وزیرستان میں کل تقریبا 334 نمونے لیئےگئے ہیں جسمیں 45 افراد کا رزلٹ مثبت اور 31 اشخاص صحتیات ہوگئے ہیں دیگر کی پینڈینگ میں ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، برساتی نالے میں طغیانی، 12 سالہ بچی سیلاب میں بہہ گئی