Pakistani students in China 1

چین میں کرونا وائرس سے متاثر 4 پاکستانی طلباء صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثر 4 پاکستانی طلباء صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی تصدیق کرنے کی خوشی ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثر چار پاکستانی طلباء صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہیں جمعرات کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا بھی جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے 98 فیصد پوری طرح کنفرم مریض ٹھیک ہوجاتے ہیں

مزید پڑھیں:  مثانے کے کینسر میں مبتلا افراد کے لیے نئی دوا کی آزمائش
کیٹاگری میں : صحت