پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کرونا وائرس کے علاج کیلئے صوبے کے پہلے کرونا ہسپتال کا افتتاح کردیا،وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر موقع پر موجود.
ابتدائی طور پر ہسپتال 60 بستروں پر مشتمل ہے،ایک ماہ بعد اس تعداد کو 110 تک بڑھایا جائے گا، یہ ہسپتال ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہے۔
ہسپتال بین الاقوامی ایس او پیز اور گائیڈ لائنز کے مطابق قائم کیا گیا ہے،ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں، ہسپتال آئیسولیشن، ایچ ڈی یو اور آئی سی یو بیڈز پر مشتمل ہے۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتالوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،حکومت جو بھی اقدامات لے رہی ہے وہ عوام کے مفاد کے لئے ہیں، عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں ۔