cover 1579520105women cover

پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 16 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی

ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم مرحلہ ہفتہ کے دن سے شروع ہوگا، وارم اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔
ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ 15 فروری کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 16 فروری کو چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے درمیان، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جبکہ چوتھا میچ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ وارم اپ مرحلے میں 18 فروری کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 19 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن