WhatsApp Image 2020 02 13 at 6.40.58 PM

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت

پشاور : وزیر اعظم  کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے.اجلاس میں مہنگائی، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں کاروائیوں پر تفصیلی بحث ہوئی۔ وزیر اعظم کا ملک بھر میں ملاوٹ کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لینے کی ہدایت ،چاروں صوبے ملاوٹ کے خلاف لائحہ عمل تیار کرے جسے اگلے ہفتے پیش کیا جائے-

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

 اجلاس کو بریفننگ  دیتے ھوے  چیف سیکرٹری  خیبر پختونخوا نے کہا کے   ہلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اب تک 16000 فیلڈ معائنے ہوے اور 9 ملین جرمانے بھی عائد کیے۔2 لاکھ 77 ہزار لیٹر غیر معیاری دودھ اور مشروبات تلف کیے گئے، 9 ملین جرمانے بھی عائد کیے گئے.ملاوٹ کے خلاف 10000 یونٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں 300 سیل کیے گئے،ملاوٹ کے خلاف کارروائیوں میں 4 ڈیٹا کوڈننگ مشینیں بھی تلف کی گئی-

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال