hqdefault 11

کوہاٹ میں بجلی کی عدم بحالی پر عوام سراپا احتجاج

کوہاٹ : گریڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کا واقعہ کے بعد بجلی کی عدم بحالی پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، پیسکو کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار دن ہوگئے بجلی بحال نہ ہو سکی، گھروں میں پینے کا پانی نہیں، چار دن سے بجلی نہیں ہے بچوں کی آن لائن کلاسیں متاثر ہو رہی ہیں، بجلی بحالی کے حوالے سے پیسکو حکام عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں ،آتشزدگی کیوں اور کس کی غفلت سے ہوئی حکومت تحقیقات کرائے ، اس پر پیسکو حکام کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد ازجلد بجلی بحال کر دی جائے ، تین روز قبل پنڈی روڈ گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث اسی فیصد علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت