pic 1486032576 2

کرک پیسکو صارفین کے ذمہ واجب الادا بقیہ جات نو ارب سے متجاوز

کرک: ذرائع کے مطابق پیسکو صارفین کے ذمہ واجب الادا بقیہ جات نو ارب روپے سے متجاوز ہوگئے،چھیالیس ہزار صارفین میں سے پچاس فیصد صارفین بلوں کی ادائیگی سے انکاری ہیں،ضلع بھر کے صارفین ماہانہ بنیادوں پر تقریبا بتیس کروڑ روپے کی بجلی استعمال کررہے ہیں،صارفین کے ذمہ واجب الادا بقیہ جات میں ماہانہ چھ کروڑ روپے اضافہ ہورہاہے،بقیہ جات پر قابو پانے کیلئے پیسکو حکام نے صابرآباد گریڈاسٹیشن کو تجرباتی بنیادوں پر چالو کردیا،اے اسی پیسکو بنوں سرکل گوہربنگش نے ترجمان ایم این اے کے ہمراہ افتتاح کردیا،اے سی پیسکوکرک کا کہنا تھا کہ لوڈنگ لائن لاسسز اور ٹرپینگ کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھارہے ہیں،گوہربنگش کا کہنا تھاکہ میٹرائزیشن اور کنڈہ ہٹاو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور آپریشن کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء