پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے دیگر ممبران صوبائی اسمبلی کے ہمراہ بی آر ٹی کا تفصیلی دورہ کیا ،
ممبران صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد، انجنئیر فہیم، نصیر اللہ وزیر، آصف خان، فضل حکیم اورثمر ہارون بھی موجود تھے ،
وزیر ٹرانسپورٹ نے خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی بلڈنگ (KPUMA) کا بھی دورہ کیا جہاں سے پورے بی آر ٹی کی نگرانی کی جائیگی ، وزیر ٹرانسپورٹ نے دیگر صوبائی ممبران اسمبلی کے ہمراہ KPUMA ڈیٹا سنٹراور کنٹرول روم کا معائنہ کیا ،
وزیر ٹرانسپورٹ نے ایم پی ایز کے ہمراہ چمکنی سے کارخانوں سٹیشن تک بی آر ٹی بس میں سفر کیا ،
وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ بی آر ٹی منصوبہ بلکل تیار ہے کسی بھی وقت افتتاح کی وزیراعلی کی مشاورت سے سرپرائز دے سکتے ہیں ، پختونخوا کے غریب عوام دنیا کے ماڈرن بی آر ٹی میں بہت جلد سفر کریں گے ، عوامی اعتماد کی بحالی کے لئے دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ بی آر ٹی کا وزٹ کر رہا ہوں ، تمام صوبائی اسمبلی ممبران نے بی آر ٹی کا جائزہ لیا اور کام کو سراہا۔