پشاور:ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود میں ایک رکشے میں سوار افراد پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے عدنان خان ولد سعادت خان سکنہ محلہ اسلام آباد جبکہ رکشہ ڈرائیور زبیر ولد سید بادشاہ سکنہ شاہ ڈھنڈ لگ کر زخمی ہو چکے ہیں ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں مجروحین کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں عدنان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،اس وقت ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین موقع پر موجود ہے،مجروح عدنان کی سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آ رہی ہے،مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments