janoobi

جنوبی وزیرستان میں اقوام کے درمیان اراضی پر لڑائی جاری

جنوبی وزیرستان: شکئی کے قریب سپرکئی وزیر اور نانو خیل محسود اقوام کے درمیان گزشتہ شب سے لڑائی جاری ہے، ذرائع کے مطا بق دونوں اقوام کے درمیان عرصے سے اراضی پر مسئلہ چل رہا ہے
دونوں اطراف کے جنگجووں پہاڑوں میں مورچہ زن ہیں، ذرائع کے مطا بق مورچوں سے ایک دوسرے پرچھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ملی، اور لڑائی کو رکوانے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کوشش کررہی ہیں

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب