Screen Shot 2020 07 16 at 2.51.46 PM

اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ ملاقات : خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر نے کورونا کی روک تھام کے لیے صوبوں اور مرکز کی طرف سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نےکہا کہ قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں کوقانون سازی کےعمل کوموثر بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  چودھری پرویزالہیٰ کی طبیعت ناساز، اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

اسپیکر نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے ایک گیم چینجرمنصوبے کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے تحت کے پی کے میں قائم کیے جانے والے صنعتی زونز سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

پاک۔افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پاک۔افغان فرینڈ شپ گروپ ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دی ہے جس سے پاک۔افغان تعلقات کو فروغ دینے اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

ملاقات کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمودخان نے کہاکہ صوبے میں کوروناوباءکےپھیلاؤکوروکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اوربنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حالیہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر فنڈزمختص کیےگےہیں.