ASAD 5

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس،حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور

اسلام اباد :اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور کیا گیا،فورم نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور خاص کر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے کےفیس ماسک اور حفاظتی تدابیر پر عمل ہی کرونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے،عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے, اسد عمر نے کہا ہےکے عیدالاضحی پر کسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ کر سکتی ہے۔ اورتمام صوبے اس بات کو یقینی بنائیں کہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، خاص کر مویشی منڈیوں کے انعقاد میں تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے،اور‏ جون 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 23،403 اور جولائی 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 22،969 تھے, جون 1 سے 15 اوسط کرونا کیس 5،056 اور جولائی 1 سے 15 اوسط کیس 3،097 آئے, یہ مریضوں میں کمی عوام کے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بہتر رویہ اور انتظامی اقدامات ہےجس میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کیے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے ، وفاقی وزیر کا کہنا کےٹیسٹ میں کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان