اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ بریفنگ
ان کا کہنا تھا کہ 7 جولائی کو افغانستان پاکستان چین سہہ فریقی مزاکرات ہوے،مزاکرات ویڈیو لنک کے زریعہ ہوے
سیکرٹری خارجہ امور نے 7 جولائی کو ہی ہسپانوی ہم منصب سے رابطہ کیا،باہمی تعلقات کے علاوہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت ہوی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چاہ بہار سے بھارت کی عکیحدگی کی رپورٹس دیکھی ہیں،ہم دو ممالک کے ندرونی معاملات پر کمنٹ نہیں کرتے.ہم لیبیا میں ہونے ولے معاملات پر نظر رکھے ہویے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بچوں کی حوالگی کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے.
کلبھوشن جادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا،کل بھوشن نے تحقیقات میں پاکستان میں تخریب کارانہ سرگرمیوں کا اعتراف کیا تھا،کلبھوشن جادیو کے حوالے سے نظر ثانی پٹیشن فائل کرنے کی مدت 60 روز کی ہے،امید ہے بھارت اس حوالے سے پاکستان سے تعاون کرے گا.
ان کا کہنا تھا پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے معاملے کو اجاگر کیا ہے، بارہا عالمی پارلیمانوں میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے،خطے کے امن میں رکاوٹ آج بھارت ہی ہے،بھارت خطے کے امن و استحکام کو متاثر کر رہا ہے.
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ پاکستان کا ہانگ کانگ کے معاملے پر اصولی موقف ہے،ہانگ کانگ چین کا حصہ ہےہانگ کانگ سے متعلق معاملات چین کا اندرونی حصہ ہیں.