اسلام آباد:ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار برقرارنیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے ۔ این سی او سی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوراں 2085کرونا کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں تاحال 2 لاکھ 59ہزار 999کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،،ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 70787 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 83ہزار 737 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 49مریض دم توڑ گئے ،ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 5475 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے 1922 ،پنجاب 2059مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1124، اسلام آباد میں 157 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں 128, گلگت بلتستان میں کورونا کے 39 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 46 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 23907ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا کے 2939مریض زیرعلاج ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 323 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔