647696 3154172 fbr updates

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے ممبر پالیسی، ایڈمن اور اسٹریٹجک پلاننگ تبدیل کردیے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر پالیسی ایف بی آر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ چوہدری محمدطارق ممبر انلینڈ ایف بی آر تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرحامد عتیق سرور ممبر اسٹریٹجک پلاننگ اور بختیار محمد ممبر ایڈمن ایف بی آر تعینات کیے گئے ہیں۔ حافظ محمدعلی کو ممبر ایچ آر ایم ایف بی آر مقرر کردیا گیا۔ عنبرین افتخار ممبر ریفارمز ایف بی آر تعینات کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فیض الہیٰ میمن ڈی جی ایس آئی ایف بی آر، ڈاکٹر لبنیٰ ایوب چیف کمشنر آر ٹی او کوئٹہ، ساجداللّٰہ صدیقی ڈی جی ریٹیل ایف بی آر اسلام آباد اور ڈاکٹر آفتاب امام چیف کمشنر سی آرٹی کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان