پشاور( سپیشل رپورٹر)پشاور کے علاقہ میرہ سوڑیزئی میں بیوی نے فائرنگ کرکے اپنے شوہر کوقتل کر دیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر تے ہوئے مقتول پر الزام لگادیا کہ وہ اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا(بقیہ28صفحہ10)
آغاز کر دیا ۔ انقلاب پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح میرہ سوڑیزئی میں قتل کی واردات کی اطلاع پر وہ ایک مکان میں گئے جہاں نعش کے ساتھ موجود خاتون مسماة ( گ) زوجہ محمد جان عمر 40 سال نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 45سالہ مقتول محمد جان ولد عباس خان اس کا شوہر تھا جو اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتا تھا، گزشتہ شب بھی اس نے اپنی 14 سالہ بیٹی مسماة ( س) کو زیادتی کا نشانہ بنایا، صبح محمدجان سویا ہوا تھا کہ اس دوران اس نے پستول سے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو حراست میں لے کر وومن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی رپورٹ کی روشنی میں اس کی بیٹیوں کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جائے گا جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments