پشاور: پیمرا کے ذیلی دفتر پشاور میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، چہئر مین مہحد سلیم بیگ نے کہا کہ انڈین مواد چلانے کیخلاف پیمرا کا زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔پیمرا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔ انہون نے کہا کہ انڈین مواد اور فحش مواد نشر کرنے کے حوالے سے شکایات پر فی الفور ایکشن لیا جائے۔ تمام کیبل آپریٹرز (COVID 19) سے متعلقہ مفادعامہ کے پیغامات کو با قاعدگی سے چلانے کی بھی تلقین کی۔ سی ڈی چینلز پر فحش مواد چلانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے ،جس سے اجتناب کیا جائے۔فحش مواد چلانے والوں کیخلاف پیمرا کے قواعد و ضوابط کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل جنرل منیجر، پیمرا پشاور راحت خان نے چیئرمین پیمرا کو کارکردگی اور لائحہ عمل کے حوالے سے مفصل بریفننگ بھی دی۔ ریجنل آفس خیبر پختونخوا (ساوتھ) ریجن کی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں کے کیبل آپریٹرز پر چھاپوں کے دوران مختلف کیبل آپریٹرز کو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی اور انڈین مواد نشر کرنے پر پیمرا ٹیم نے غیر قانونی چینلز کے لئے استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے لئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments