حکومت صحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے,ڈاکٹر ظفر صحت کے معاون خصوصی نے کہاہے کہ حکومت ملک میں حفظان صحت کے بنیادی مراکزکے ذریعے صحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی کے نظام میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پُرعزم ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوربھرپورکوششوں کے نتیجے میں حکومت نے بروقت فیصلوں، سمارٹ لاک ڈائون اور کورنٹائن کی حکمت عملی ،تشخیصی ٹیسٹ اور قواعدوضوابط پر عملدرآمدکے ذریعے کوروناوائرس کی وباء پرقابوپالیاہے۔ ڈاکٹرظفرمرزانے کہاکہ آج ملک میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل ماضی کی تمام حکومتوں کی اجتماعی ناکامی کانتیجہ ہے جنہوں نے عوام کے لئے صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کو ہرگز ترجیح نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے بھرپور کوششوں کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی تیاری اور حکمت عملی کا دنیامیں اس سلسلے میں اختیارکئے گئے بہترین احتیاطی اقدامات میں شمار ہوتاہے۔
ڈاکٹرظفرمرزانے اس تاثرکومسترد کردیاکہ حکومت سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے اور کہاکہ ہم ان ہسپتالوں کوخودمختاربنارہے ہیں۔
Load/Hide Comments