sskXi6hcZ9yNearajUSgUd 1200 80

انگلینڈ کے خلاف افریقہ ایک رن سے کامیاب

ایسٹ لندن۔ پہلے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک رن سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹیمبا بفوما کے 43 اور ریسی فان ڈیر ڈوسین کے 31 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 177رنز بنائے جبکہ کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے بھی 31 رنز کا اضافہ کیا۔کرس جورڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے جواب میں جیسن روئے 70 اور کپتان اوئن مورگن کے 52 رنز کے سہارے موقف مستحم کیا لیکن ان کے سوا جانی بیئراسٹو ہی 23 رنز بنا سکے اور 44 رنز کے فرق سے سات وکٹیں گنواکر انگلش ٹیم نو وکٹوں پر 176رنز بنا سکی۔ مین آف دی میچ لونگی این گیڈی نے تین جبکہ بیوران ہینڈرکس اور اینڈائیل پھیلوکوایو نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں اور ڈیل اسٹین نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ ونڈے کی عالمی چمپین انگلینڈ کو آخری اوور میں 7 رنز درکار تھے تاہم اس نے اس آخری اوور میں 3 وکٹیں گنواکر صرف 5 رنز ہی اسکورکئے۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ