poio

جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم کا اغاز

جنوبی وزیرستان :جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم کا اغاز ، کورونا وباء کے باعث معطل انسداد پولیو مہم 5 ماہ بعدب حال، قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں آج سےپانچ روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغاز ہوگا۔محکمہ صحت کے مطا بق مہم کے دوران5سال سے کم عمر کے ایک لاکھ تین ہزار سے زائد ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے؛ پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 609ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مہم کے لئے594موبائل اور15 فکسڈٹیمیں اور نگرانی کے لئے167ایریا انچارجز تعینات ہوں گے، فروری 2020 میں پولیو مہم کی گئی تھی، رواں سال پولیو کے اب تک تین کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطا بق دوپولیو کیسز تحصیل شکئی اور ایک برمل میں آیا ہے آج سے شروع ہونے والی مہم پولیو وائرس پی ٹو کی ہے، پولیو ورکرز اور سٹاف کو کورونا وائرس وباء کے تناظر میں محفوظ ویکسینیشن کی تربیت دی گئی ہے، کورونا ایس اوپیز پر عملدارمد کو یقینی بنانے کے لیئے یونین کونسل سطح پر 78 میڈیکل افسیر ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ محکمہ صحت جنوبی وزیرستان کے مطا بق مہم کے دوران سماجی فاصلہ سمیت تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے