img 1588838235

حکومت سرکاری ملازمین کیلئے مناسب رہائش ممکن بنانے کیلئے کوشاں ہیں-صوبائی وزیر ہائوسنگ

پشاور:خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے لئے بننے والے حیات آباد ہائی رائز فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل ہو گئی ،وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کے مطابق28 کنال پر محیط ہاوسنگ سکیم پر زیادہ تر تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے، حکومت سرکاری ملازمین کے لئے مناسب رہائش ممکن بنانے کے لئے کوشش کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہائی رائز فلیٹس میں تمام تر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہے، ہاوسنگ سکیم میں گریڈ 17 یا اس سے اوپر حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے لئے 144 فلیٹس بنائے جارہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کم آمدن والے افراد کے لئے رہائش ممکن بنا رہے ہیں، صوبائی وزیر ہائوسنگ نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سٹیلائٹ ٹاونز تعمیر کئے جائینگے، جگہوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے، صوبے کے دوسرے بڑے رہائشی منصوبے جلوزئی ہاوسنگ سکیم پر تعمیراتی کام کا زیادہ تر حصہ مکمل ہوچکا ہے، کورونا وبا کے باعث پلاٹ مالکان کو قبضہ دینے کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، اب دسمبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ، متاثر شخص گھرپر قرنطین