download 9 3

ڈی آئی خان میں ٹی ایم اے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈی آئی خان:ٹی ایم اے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈی آئی خان تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے 350 ملازمین نے احتجاجاََ کام چھوڑ دیا، تمام دفاتر کی تالہ بندی کردی، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا ہے بکرا عید سر پہ آگئی اور ہماری تین ماہ سے تنخواہیں بند ہیں ،ظاہرین کے مطا بق،ڈیوٹی لی جاتی ہے، لیکن تنخواہیں نہیں دی جاتیں، اگلے مرحلے میں چی پی او چوک احتجاجاََ بند کریں گے،پی ٹی آئی حکومت ملازمین کا معاشی قتل کررہی ہے، انتظامیہ کی طرف سے تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر کوئی ردعمل دینے کو تیار نہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان: فورسز نے سرحد پار کرنیوالے دہشت گرد کو ہلاک کردیا