لولی ووڈ کی معروف اداکارہ سنگیتا حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ فریحہ جبین اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی بھی جلوہ گر ہوئیں۔ بول نائٹس ود احسن خان شو کے دوران انٹرویو میں اداکارہ سنگیتا نے حال ہی میں ایوارڈ شوز میں پاکستانی اداکاراﺅں کے انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انٹرویو کے آغاز میں احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کی خوبصورتی کا کیا راز ہے جس پر سنگیتا کا کہنا تھا کہ کسی سے جلو مت، اپنے اندر رہو اور ہر بات ہنس کے سہو۔ احسن خان نے اس موقع پر اداکارہ سنگیتا کا مداحوں سے یہ کہہ کر تعارف کروایا کہ انہوں نے اکیلے چار بیٹیوں کی بہترین تربیت کی انہیں نہ صرف اچھی تعلیم دی بلکہ اچھے گھروں میں ان کی شادی بھی کی۔ ایک موقع پر اداکارہ سنگیتا نے بتایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں 12 سال کی عمر سے کام کررہی ہیں، انہوں نے فلم ‘کنگن’ کے ساتھ سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔سنگیتا کا کہنا تھا کہ میں اس فلم کی ہیروئن تھی لیکن میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی، میرے والدین مجھے اس انڈسٹری میں لائے اور اس کے بعد کچھ بھی حیران کن نہیں رہا۔خیال رہے کہ سنگیتا اپنے کیریئر میں اداکاری، پروڈکشن اور ہدایت کاری بھی کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments