kpk cabinet

صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد ایجنڈا ائٹم اورایڈیشنل ایجنڈا آئٹم کے بارے میں کئے گئے اہم فیصلوں پر پریس بریفنگ

پشاور : کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ 21 جولائی2020ء
صوبائی کابینہ نے آج 11ایجنڈا ائٹم اور 8 ایڈیشنل ایجنڈا آئٹم کے بارے میں ضروری فیصلے کئے گئےوہ مندرجہ ذیل ہیں،

رعایتی نرخوں پر صوبے کے فلور ملوں کو 2 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی ، تعمیراتی شعبے کے لئے مراعاتی پیکج کی منظوری ، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈز آف گورنرز کے لئے ممبران کی تعیناتی ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ ز آف گورنرز کے لئے ممبر کی تعیناتی ، سرکاری ریسٹ ہاوسز کی محکمہ سیاحت کو منتقلی کی توثیق ، ریسٹورنٹس،ہوٹلز اور ٹریول آپریٹرز کے لئے رجسٹریشن / لائسنس فیس میں ایک سال کی چھوٹ ، موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دی گئی ،


قومی سطح پر یکساں نصاب کی تیاری ، خیبر پختونخوا انٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 میں ترامیم ، خیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019 کے مخصوص شقوں پر عمل در آمد کی منظوری ، این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا معاملہ ، اے آئی پی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے لئے بنائی گئی ڈسٹرکٹ سکروٹنی اینڈ کلیئرنس کمیٹی کی منسوخی ، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی ، ہر قسم کی نصابی کتب میں محمد (ص) کے نام کے ساتھ خاتم النبیین کی لکھائی ، سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے معاملے کی انکوائری کے لئے قائم کمیٹی کی توثیق دی گئی،

وزیر اعلیٰ کی ہدایات تمام محکمے تین مہینوں کے اندر اندر اے ڈی پی میں ڈالے گئے اپنے تمام منصوبوں کی متعلقہ فورم سے منظوری کو یقینی بنائیں۔ تمام محکمے اپنی دو سالہ کارکردگی کے بارے میں پریس کانفرنس منعقد کریں۔
ٹریفک ریگولیرٹی پولیس اور پشاور میں ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کے لئے ہوم ورک تیار کیا جائے۔
صوبے میں گندم کی پیداور کو بڑھانے کے لئے اچھے قسم کے بیج تیار کرنے، کسانوں کو مراعات دینے، ڈیموں کے کمانڈ ایریا کو استعمال میں لانے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائیں۔
ایجنڈا-1
صوبائی کابینہ نے رعایتی نرخوں پر صوبے کی فلور ملوں کو 2 ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رعایتی نرخ 1475 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے ہو ں گے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ عوام کو رعایتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے لئے تمام آپشنز کھلے رکھے جائیں۔ پاسکو نے بھی 4 لاکھ میٹرک ٹن دینے کا وعدہ کیا ہے تا ہم وزیر اعلیٰ نے گندم میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے زرعی پالیسی بنانے، چھوٹے لوگوں کے لئے کمانڈ ایریا زراعت کے لئے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ گندم کی خریداری کا ٹارگٹ حاصل نے کرنے پر محکمہ خوراک کابینہ کے اگلے اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ واضح رہے کہ فلور ملوں کو رعایتی نرخوں پر گندم کی فراہمی کے نتیجے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی سرکاری قیمت 837 روپے ہوگی اس سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں بھی استحکام آئیگا۔
ایجنڈا۔2
صوبائی کابینہ نے وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں تعمیراتی شعبے کو ترقی دینے اور روزگار کو زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ پیکج کے تحت لوکل کونسلز کے اسٹامپ ڈیوٹی اور انتقال فیس میں چھوٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ایجنڈا۔3
کابینہ نے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے محمد صدیق، زاہد ادریس مفتی، محفوظ ارحمن پاشا، عامر منیر، محمد شعیب اور ایمل زمان کے ناموں کی منظوری دے دی۔
ایجنڈا۔4
کابینہ نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے نوید اے خان کے نام کی بطور ممبر منظوری دے دی۔
ایجنڈا۔5
کابینہ نے سرکاری ریسٹ ہاوسزکو محکمہ صحت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ ریسٹ ہاوسز ایک نوٹیفیکیشن
ایجنڈا۔6
کرونا وبائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی کابینہ نے رجسٹریشن فیس اور لائسنس تجدید کی برائے رجسٹرڈ، ہوٹلز، ریسٹورنٹس،ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنسی کی ایک سال کے لئے معافی کی منظوری دے دی۔فیسوں میں معافی کا مقصد کرونا کے باعث مالی اور کاروباری مشکلات کا سامنا کرنے والوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے
ایجنڈا۔7
کابینہ نے عدالتی احکامات اور اپ گریڈیشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں (2) ریٹائرڈ سب انجینئرزخورشید عالم اور فضل قدوس کو ترقیوں پر پابندی سے استثناء دیتے ہوئے گریڈ۔12سے16میں ترقی دینے کی منظوری دیدی۔
ایجنڈا۔8
صوبائی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں موٹر وہیکل رولز۔1969 میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔ترامیم کے تحت3 پہیوں والے موٹر سائکل رکشہ(چینچی) کو مخصوص روٹس پر چلانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم اسے ترامیم کے ذریعے کچھ مخصوص شرائط کے تحت اجازت دی گئی۔
ایجنڈا۔9
صوبائی کابینہ نے ملک بھر میں کلاس۔ون سے پانچویں جماعت تک یکساں قومی نصاب رائج کرنے کی توثیق کر دی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے مختلف مواقع پر ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں، بچیوں کو تعلیم و ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک قومی نصاب کی تیاری پر زور دیا تاہم18ویں ترمیم کے تناظر میں صوبوں سے اس کی توثیق حاصل کرنا آئینی تقاضا تھا۔وفاقی وزارت تعلیم نے یکساں قومی نصاب کا مسودہ صوبائی حکومت کو بھیجا جس پر بحث و تمحیص کے بعد آج صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی۔
Early childhood & care educationکے کلاس۔ون سے پانچویں جماعت کے مضامین میں انگلش، اردو، ریاضی، سوشل سٹیڈیز، جنرل نالج، اسلامیات اور جنرل سائنس شامل ہیں۔ تا ہم صوبائی حکومت اپنی ترجیحات ثقافت اور روایات کے مطابق ضروری ردو بدل کر سکتی ہے۔ ٹیکسٹ بک صوبائی حکومت کے پاس رہیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام اردو، انگلش، مقامی زبانوں کی نصابی کتب میں جہاں حضرت محمد (ص) کا نام آئے اسکے ساتھ خاتم النبیین کا نام لکھا جائے۔
ایجنڈ۔10
صوبائی کابینہ نے سابق مشیر وزیراعلیٰ برائے اطلاعات اجمل وزیر صاحب کی مبینہ آڈیو لیک کے
حوالے سے کمیشن کی تشکیل کے قیام کی توثیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ کابینہ(by-circulation) اس کی پہلے ہی سے منظوری دی چکی ہے۔کمیشن 3ارکان پر مشتمل ہے۔
صاحبزادہ سعید ریٹائرڈ سینئر سول سرونٹ کمیشن کے چیئرمیں ہوں گے جبکہ ممبران میں محمد بشیر
ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج اینٹی کرپشن اور طارق جاوید ریٹائرڈ اے آئی جی پولیس شامل ہیں۔کمیشن
فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کیلئے تشکیل دیا گیا ہے جو ایک ماہ کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
ایڈیشنل آئٹم نمبر 5
صوبائی کابینہ نے ضم اضلاع میں تیز تر ترقی یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ سکروٹنی اینڈ کلیئر نس کمیٹی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سکیموں ک نشاندہی اور منظوری کا طریقہ کا ر سہل بنانا ہے تا کہ منتخب نمائندوں کے زریعے ضم شدہ اضلاع میں ریکارڈ رقی یاتی کاموں کو تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
ایڈیشنل آئٹم نمبر 6 صوبائی کابینہ نے ترامیم بابت نوادرات ایکٹ 2016 کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت گزشتہ نرخوں کے مقابلے میں واضح کمی لائی گئی ہے۔ جس کا مقصد بین الاقوامی آرکیالوجسٹ کو راغب کرنااور انکی علوم و تجربات سے استفاد ہ کرنا ہے۔ مزید برآں اس سے مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
ایڈیشنل آئٹم نمبر 7
کرونا وبائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی کابینہ نے رجسٹریشن فیس اور لائسنس تجدید کی برائے رجسٹرڈ، ہوٹلز، ریسٹورنٹس،ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنسی کی ایک سال کے لئے معافی کی منظوری دے دی۔فیسوں میں معافی کا مقصد کرونا کے باعث مالی اور کاروباری مشکلات کا سامنا کرنے والوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اراکین کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور،رہائی کا حکم