ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21 جولائی منگل کو دہشت گردوں کو رہا کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت-
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وفاق کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔
جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرموں کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں۔
عدالت نے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ “کیا رہائی کے فیصلے کے بعد بھی ملزمان جیلوں میں ہیں”؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجرمان تاحال جیلوں میں ہیں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے دہشت گردوں کے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ کیس کی سماعت جمعے کو دوبارہ ہوگی.