5bc8a1370b16a 4

دسویں مالیاتی کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت،صدر مملکت،وفاقی و صوبائی حکومت کونوٹسزجاری

پشاور:دسویں مالیاتی کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ میں کیس ،سماعت چیف جسٹس وقارسیٹھ اورجسٹس ناصرمحفوظ نے کی ،درخواستگزار افراسیاب خٹک،بشرہ گوہر،فرحت اللہ بابر اور محسن داوڑ عدالت میں پیش :کیس میں صدر مملکت،وفاقی و صوبائی حکومت اور مشیر خزانہ کو نوٹسزجاری، وکیل درخواستگزار کے مطا بق دسویں مالیاتی کمیشن کےٹی اوآرآئین کےمنافی ہے ،مشیر خزانہ مالیاتی کمیشن کی سربراہی نہیں کرسکتے کمیشن کیلئےممبران کی نامزدگی بھی غیرقانونی ہے،

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

وکیل درخواستگزار کے مطا بق مالیاتی کمیشن کو ٹھیک طریقے سے نہیں بنایاگیا،جسٹس ناصر محفوظ کے ریمارکس ،ممبران کی نامزدگی میں صوبے اور گورنر سے مشاورت نہیں کی گئی،

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف

عدالت نے صدر مملکت،وفاقی و صوبائی حکومت،مشیر خزانہ سمیت متعلقہ سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کردئیے ،کیس کی سماعت 11اگست تک ملتوی کر دیا گیا۔