اسلام آباد:سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کے معاملے کا نوٹس لے لیا،عدالت کے مطابق حکومت صحافی کے اغوا کی درج ایف آئی آر پر قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت کا کہنا تھا کہ مطیع اللہ جان کا بیان قلمبند کیا جائے، آئی جی اسلام آباد پولیس کو قانون کے تحت کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ،صحافی مطیع اللہ جان کو وکیل کرنے اور جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیدیا،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کے معاملے کو نمٹا نہیں رہے، عدالت نے آپ کے تحفظات ریکارڈ کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments