پشاور :تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک نتائج کا اعلان -تقریب میں پوزیشن ہولڈرز ،والدین ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور صوبائی وزیر تعلیم اکبرایوب خان کی شرکت کی ۔چیئرمین بورڈ قیصر عالم کا کہنا تھا کہ طلبہ کی طویل انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ، نویں جماعت کے امتحان کی بنیاد پر نتائج مرتب کئے گئے ،بورڈ میں تمام سہولتیہں آن لائن فراہم کی جارہی ہے ، قیصر عالم نے بتایا کہ بورڈ میں شفافیت اور احتساب کا عمل جاری رہے گا ،آئندہ مارکنگ سسٹم اور پیپرز سیٹنگ کے تحت شفاف امتحانات لیں گے ۔قیصر عالم کا کہنا تھا کہ طلبہ کو ایس ایم ایس ، ویب سائٹ ، چیٹ روم اور خصوصی نمبر کے ذریعے نتائج دیں گے، تمام اوریجنل ڈی ایم سیز تین کے اندر طلبہ اپنے متعلقہ سکولز سے حاصل کرسکیں گے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments