185874 3705476 updates 2

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب ادارہ بے معنی ہوچکا ہے- اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک (پشاور) : نیب بارے سپریم کورٹ کے ریمارکس اے این پی کا ردعمل،مرکزی صدر اے این پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب ادارہ بے معنی ہوچکا ہے،احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سپریم کورٹ نے ہمارے موقف پر تصدیقی مہر ثبت کردی.

مزید پڑھیں:  عدالتی امور میں مداخلت،6ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیئے،نیب ایک آمر کا بنایا ہوا ادارہ ہے جسے ہمیشہ مخالفین کے خلاف استعما ل کیا گیا،نیب زادہ اور نیب زدہ کا قانون اب بھی چل رہا ہے،حکومتی کرپشن پر احتساب کا ادارہ خاموش ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت

خیبرپختونخوا میں کئی سکینڈلز سامنے آچکے ہیں لیکن نیب خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے،بی آر ٹی، مالم جبہ، پاکستان پوسٹ، آٹا چینی چوری، فری کتب تقسیم میں کرپشن کرنیوالوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی،الزام پر اپوزیشن اراکین کو گرفتار کرنیوالا ادارہ رپورٹس آنے کے بعد بھی حکومتی اراکین کے خلاف کچھ نہیں کررہا.