پشاور: وزیر اعلی کی زیر صدارت جیل خانہ جات سے متعلق اجلاس ۔ محکمہ جیل خانہ جات کی کاردگی اور جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ، جیل خانہ جات کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے نیا لیگل فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔
اب تک صوبے کے 14 جیلوں کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائیز کر دیا گیا ہے، باقی جیلوں کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائیز کیا جارہا ہے، پشاور سنٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے اوپن ائیر جم تیار کر لیا گیا ہے، مردان جیل میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کام جاری ہے۔
ضم شدہ اضلاع میں 15 سب جیلز قائم کئے گئے ہیں قیدیوں کے لئے ویلفئیر فندز کے قیام پر کام جاری ہے۔رواں سال 178 قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کی گئی، 27220 قیدیوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی کئیں، مختلف متعدی بیماریوں کے لئے 19788 قیدیوں کی سکریننگ کی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments