d25e0f69 238e 4ae3 93ae fceb2bcbc121

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ

ویب ڈیسک ( ہری پور): وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ تانیہ ادریس اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کا دورہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور, دورہ کے دوران تانیہ ادریس، میشر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایم پی اے ارشد ایوب خان، سابقہ صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے منتخب اراضی کا دورہ لیا۔

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر عاصم جمشید نے شرکا کو بریفنگ دی۔ آئی ٹی کی ترقی کے لئے اس قسم کے منصوبوں کی اشد ضرورت ہے، عاصم جمشید کے مطا بق پاکستان ڈیجیٹل سٹی کی تکمیل کے لئے مکمل منصوبہ بندی کی گئی ہے، ڈیجیٹل سٹی میں ایک چاردیواری میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہونگے

مزید پڑھیں:  جاپان کی نئی الیکٹرک ٹرین، تیز رفتاری میں اپنی مثال آپ ہے

پاکستان ڈیجیٹل سٹی آئی ٹی سیکٹر میں خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے
ضیاء اللہ بنگش کے مطا بق 88 کنال رقبے پر محیط یہ منصوبہ ڈیجٹل پاکستان کی جانب اہم قدم ہے
ہصوبائی حکومت ہری پور کو ایک ڈیجیٹل سٹی بنانا چاہتی ہے
پاکستان ڈیجیٹل سٹی آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ لوگوں کے لئے خوشخبری ہے
ڈیجیٹل سٹی میں آئی ٹی کمپنیوں کو کم لاگت/قیمت پر بہترین ماحول مہیا ہوگا
بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کو بھی پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی
کے پی آئی ٹی بورڈ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے دن رات کام کررہا ہے
ہمارا مقصد آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دینا ہے
صوبائی حکومت نے سال 2020 کو ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کا سال قرار دیا ہے

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان ڈیجیٹل سٹی کا منصوبہ وزیراعظم کی ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی عکاسی ہے،
یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لئے روزگار کا ذریعہ ہوگا، تانیہ ادریس کے مطا بق
ہم اپنے ملک کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لارہے ہیں،
آئی ٹی بورڈ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،