834566 1055784450

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیوی سیلنگ کلب فوری سیل کرنےکاحکم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد ہائیکورٹ میں راول جھیل کےقریب غیرقانونی تعمیرات کے کیس پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جھیل کنارے نیوی سیلنگ کلب فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ سی ڈی اے کے ذریعے کلب کو فوری سیل کرائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اورچئیرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران سے حلف نامے طلب کرلئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

عدالت نے استفسار کیا کہ کس اتھارٹی کے تحت پاکستان نیوی کمرشل پروجیکٹ چلا رہی ہے؟عدالت نے آئندہ سماعت پر مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔

پاک بحریہ کے نمائندے نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں کچھ وقت دیں ہم جواب جمع کرائیں گے۔اس پرچیف جسٹس نے کہا کہ کس بات کا وقت، اس عدالت سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، آپکی بہت عزت ہے آپ کے شہیدوں کیلئے ہم کسی قسم کی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں،یہ قبائلی علاقےنہیں،ملک کا دارالحکومت ہے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،3 افراد جاں بحق،2زخمی

عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی.