download 27

پی آئی اےکے پاس قابلِ استعمال اورناقابلِ استعمال طیاروں کی تعداد سامنےآگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے قابلِ استعمال اور ناقابلِ استعمال طیاروں کی تعداد کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نےتحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کروادیا۔

تحریری جواب کے مطابق پی آئی اے میں کل طیاروں کی تعداد 34 ہے۔اس وقت قابل مرمت طیاروں کی تعداد 31 جبکہ 3 ناقابل مرمت طیارے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

تحرین جواب میں بتایا گیا ہے کہ کل طیاروں میں بی 777 کی تعداد 12، اے 320 کی تعداد 12، اے ٹی آر-72 کی تعداد 5 جبکہ اے ٹی آر-42 کی تعداد 5 ہے۔ قابل مرمت طیاروں میں بی 777 کی تعداد 12، اے 320 کی تعداد 12، اے ٹی آر-72 کی تعداد 4 جبکہ اے ٹی آر-42 کی تعداد 3 ہے۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

اس کےعلاوہ ناقابلِ مرمت طیاروں میں بی 777 اور اے 320 میں کوئی شامل نہیں۔ ناقابل مرمت طیاروں میں اے ٹی آر-72 کی تعداد 1 جبکہ اے ٹی آر-42 کی تعداد 2 ہے۔