ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی اسمبلی اجلاس، بلاول بھٹو کا اظہار خیال، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتےتھےکسی کو این آراونہیں دوں گا،جتنےاین آراوموجودہ وزیراعظم نےدیئےکسی نےنہیں دیئے،بھارتی پائلٹ جوحملہ کرکےگرا،اسےبھی چائےپلاکرواپس بھیج دیا،کلبھوشن مانتاہےکہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کرتاتھا،اعتراف جرم کےباوجودکلبھوشن یادیوکواین آراودیاجارہاہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےکہانیب کوسیاسی طورپراستعمال کیاجارہا ہے،عدالتی فیصلےکےبعدحکومت کواپوزیشن کےساتھ ملکرکام کرناچاہیئے،پورےپاکستان کیلئےاحتساب کاایک ادارہ ہوناچاہیئے.