download 1 8

کوہاٹ میں نامعلوم عورت کی لاش کا معاملہ

ویب ڈیسک ( کو ہاٹ):کوہاٹ میں نامعلوم عورت کی لاش کا معاملہ ، بادو زیارت سے ملنے والی نامعلوم عورت کی لاش کے لواحقین کاکچہری چوک میں احتجاج ،پولیس کے مطا بق نشاندہی کے باوجود قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ،مظاہرین کا کہنا ہے ک قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جائے ، لاوارث لاش ملنےپرپولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر رکھی ہے ۔
شناخت نہ ہونے پر نامعلوم عورت کی لاش لاوارث قرار دے کر دفنا دی گئی تھی بعد ازاں لاش کی شناخت صوابیہ بی بی دختر عبدالروف کے نام سے ہوئی، لاش ملنے کے چار روز بعد لواحقین نے لاش کی شناخت کی ، صوابیہ بی بی گزشتہ ہفتے اپنے سابق شوہر کیساتھ اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی معاملےپو لیس کے مطا بق فتفتیش جاری ہے، قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ