ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس-
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئےجو مراعاتی پیکیج دیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،تعمیرات سے متعلق ون ونڈو سہولت کےآن لائن نظام کیلئےلائحہ عمل پیش کیا جائے.
وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ہر سطح پر آئی ٹی کے استعمال سے نظام کو تیز اور آسان بنایا جائے،رئیل سٹیٹ ریگولٹری اتھارٹی سے متعلق تمام فریقین کی مشاورت جلد مکمل کی جائے،مارگیج سے متعلق بنکوں کو زر اعانت کی فراہمی کے عمل کو آسان بنایاجائے.
چئیرمین ایل ڈی اے کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق بریفنگ، بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹیکسوں کی شرح کوکم کر کے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے برابر کر دیا ہے،چیف سیکرٹریزپنجاب اور خیبرپختونخوا کی تعمیرات سے متعلق نظام کو سہل بنانے کیلئےتفصیلی بریفنگ.