images 3

امریکی ری پبلییکن پارٹی کے سینیڑ لینڈ سے گراہم نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

لینڈ سے گراہم امریکی ری پبلییکن پارٹی کے سینیڑ نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطٰی میں ایک کینسر کی طرح ہے۔
میونخ میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لینڈسے گراہم نے کہا کہ لبنان، شام اور عراق کے مسائل کا حل خطے میں ایران کے کردار اور مداخلت کو محدود کرنے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کینسر ہے۔ ایران ایٹم بم کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ اگر اس نے جوہری بم بنا لیا تو وہ اسے استعمال بھی کرے گا۔
امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر پابندیاں اٹھانے کو تیار ہیں بہ شرطیکہ ایران جوہری ایندھن کو اپنے جوہری ایندھن کو مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں تقسیم کرے جن سے وہ پرامن توانائی حاصل کر سکیں۔ اگر ایران ایسے کرتا ہے تو یہی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوگا۔
انہوں ‌نے کہا کہ ایران خطے کے مسائل کی جڑ ہے۔ جب تک خطے میں ایران موجود ہے اس وقت تک عراق ، شام ، یمن اور لبنان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پرحملہ، سلامتی کونسل کا اجلاس بغیرنتیجے کے ملتوی