ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری کھول دے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا.
عدالت عالیہ نے آن لائن گیم سے متعلق پی ٹی اے کو 7 روز میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا جب کہ پب جی کیخلاف شکایات کی تفصیلات اور اس پر پابندی کی وجوہات بھی طلب کر لیں۔ پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔