ویب ڈیسک (استنبول): ترکی کے شہر استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد آج نماز جمعہ ادا ۔گزشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اچانک آیا صوفیہ کا دورہ کیا تھا اور مسجد کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
آیا صوفیہ مسجد میں آج سےباقاعدہ پنج وقتہ نماز بھی ادا کی جائے گی ،آیا صوفیہ میں تقریباً ڈیڑھ ہزار نمازی نماز ادا کریں گے. جب کہ ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت اعلیٰ شخصیات بھی نماز جمعہ میں شریک تھیں.