pak afghan border at torkham reopened 1540109223 5673

طورخم سرحد پر دنبوں کی درآمد پر پابندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): طورخم سرحد پر دنبوں کی درآمد پر پابندی کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے بائی پاس کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا،شاہراہ بند ہونے کے باعث افغانستان کے لیے سپلائی معطل ہو گئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگ گئی ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،مظاہرین کے مطابق پابندی کے باعث مقامی منڈیوں میں دنبوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے، عیدالاضحی کے موقع پر مقامی لوگ سنت ابراہمیی ادا کرنے سے محروم ہونے کا خدشہ ہے، طورخم سرحد پر افغانستان سے دنبوں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کی جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات ماننے تک احتجاج جاری رہے گا، حکام کا کہنا تھا کہ بارڈر منیجمنٹ پالیسی کے تحت بارڈر پر دنبوں کی درآمد گی پر پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا